باجوڑ۔ حلقہ پی کے 19 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ملک محمد آیاز خان نے اپنے گاؤں میں الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرلیا۔ نماز جمعہ کے موقع گاؤں برخلوزو، آسمان پٹے، نارکوٹ اور قرب و جوار کے تمام افراد کا اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ شرکاء سے جماعت اسلامی کے این اے 8 امیدوار صاحبزادہ ہارون رشید، حلقہ پی کے 19 امیدوار ملک محمد آیاز خان، قاری عبد المجید، ملک شاہ ولی خان ماموند اور دیگر نے خطاب کیا۔ ملک محمد آیاز خان نے کہا کہ میرے خاندان کا ماضی اور تاریخ اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے کھبی اپنے علاقے کیلئے برائی کا نہیں سوچا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم جیت کر قوم کی محرومیاں ختم کریں تعلیم عام کریں اور عوام سے کیے وعدے پورے کریں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صاحبزادہ ہارون رشید، قاری عبدالمجید اور دیگر نے جماعت اسلامی کا پی کے 19کیلئے پارٹی ٹکٹ ملک محمد آیاز خان کے حوالے کردیا۔ برخلوزو ملکانان نے جماعت اسلامی کے قیادت کا شکریہ ادا کیا اور جیت کیلئے عزم کا اظہار کیا۔