ریسکیو 1122 باجوڑ کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری

0

باجوڑ۔ سال 2023 کے دوران ریسکیو 1122 باجوڑ نے مجموعی طور پر 3398 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ریسکیو 1122 باجوڑ کو ایک لاکھ 31 ہزار 2 سو 10 کالز موصول ہوئیں، سال 2023 کے دوران مجموعی طور پر ریسکیو 1122 باجوڑ نے 3 ہزار 3 سو 98 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا جن میں 354 روڈ ٹریفک حادثات 2716 میڈیکل ایمرجنسیز اور آگ لگنے کے 42 واقعات میں خدمات فراہم کیں۔مکانات گرنے کے 8 جبکہ سلنڈر یا دوسرے قسم کے دھماکوں کے 11 حادثات پیش آئے. ڈوبنے کے 06 جبکہ فائرنگ لڑائی جھگڑے اور جرائم کے 100 واقعات رونما ہوئے۔اس کے علاوہ روڈ ٹریفک حادثات میں پھنسے 611 مختلف چھوٹے،بڑے گاڑیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ان حادثات میں 83 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 نے بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔جائے حادثہ پر پہنچنے کا ریسکیو1122 کا اوسطاً رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا.اس کے علاوہ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 912 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں بغیر کسی چارچز کے صوبے کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیو 1122 باجوڑ کی اویرننس اینڈ ٹریننگ ٹیم نے ضلع بھر میں ڈینگی، ہیٹ سٹروک اور ملیریا سے آگاہی کے حوالے سے مجموعی طور پر 200 پروگرام کا انعقاد کیا۔ریسکیو 1122 باجوڑ نے اس سال سیفٹی پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری ونجی اداروں سکولوں اور کمیونٹی میں بیسک لائف سپورٹ فائر سیفٹی کے 3 ہزار سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.