باجوڑ۔ رورولی منصوبہ کے سالانہ تقریب کا مقصد اس نیٹ ورک میں مزید مضبوطی پیدا کرنا تھا۔رورولی منصوبہ سیرت رسولؐ کی زندگی سے ماخوذ ہے جسے آپؐ نے مواخات کے نام سے قائم کیا تھا۔ دین اسلام کا فلسفہ باہم محبت،اخوت ہمدردی اور خیر خواہی پیدا کرنا ہے۔عطاء اللہ دُرانی کا تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ انٹر سائنس کالج خار میں سی وی این کے زیر اہتمام رورولی منصوبہ میں شامل ممبرز کا ایک روزہ سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں رورولی منصوبہ میں شامل افراد سمیت کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی تقریب سے پروفیسر گل بادشاہ،سابقہ ایم پی اے سراج الدین خان کے فرزند ارجمند عابد خان،گل منیر صاحب،حاجی امیر رحمن،ڈائریکٹر سی وی این عطاء اللہ درانی اور قاری فضل سبحان صاحب سمیت کئی مقررین نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رورولی پراجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عطاء اللہ دُرانی نے کہا کہ سالانہ تقریب کے انعقاد کا مقصد اس نیٹ ورک میں مزید طاقت اور مضبوطی پیدا کرنا ہے اُنھوں نے کہا ہمارا رورولی پراجیکٹ کا آئیڈیا سیرت رسولؐ کی زندگی سے ماخوذ ایک مثالی نمونہ ہے جس کو ہجرت مدینہ کے بعد وہاں پر آپؐ نے مواخات کے نام سے قائم کیا تھا جس کا مقصد اور فلسفہ باہم اخوت،ہمدردی اور خیر خواہی کو فروغ دینا ہے کہ سیرت رسولؐ کی زندگی کے اس پہلو کو اپنا کر ہم ایک ایسے معاشرے کے بنیاد قائم کرے اور ہم سب میں باہم ایسی محبت اور مودت کی مثال قائم ہو ایک دوسرے کے لیے ہمدردی اور دلی تعلق کا وہ جذبہ ہم میں عملی طور پر نظر آئے کہ اگر کوئی ہم میں سے کوئی مصیبت میں مبتلا ہوجائے تو ہم سب اس کو اپنی مصیبت سمجھیں اُنکے بے چینی میں باہم اُنکے ساتھ شریک ہو اُنکو حوصلہ اور ہمت دے اُنکے ساتھ ہر درکار ممکن تعاون کرے آج کی اس نشست اور تقریب کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ پیغام معاشرہ میں ہر خاص وعام تک پہنچے۔ رورلی پراجیکٹ کے منصوبہ کو ایک مثالی کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس تقریب کے چیف گیسٹ عابد خان نے اس میں ممبر کے حیثیت سے شمیولیت کا اعلان کیا۔