باجوڑ ۔لوئی سم کے مقام پر الیکشن آفس کا افتتاح۔افتتاحی تقریب ایک بڑے جلسے میں تبدیل۔ سینکڑوں افراد کی شرکت۔جلسے سے امیر جماعت اسلامی باجوڑ و امیدوار این اے 8صاحب ذادہ ہارون الرشید،امیدوار پی کے 22 حاجی سراج الدین خان کے فرزند عابد خان، امیدوار پی کے 21 مولانا وحیدگل، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی باجوڑ محمد حمید صوفی و دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی کے 22 حاجی سراج الدین خان کے فرزند عابد خان نے کہا کہ میرے والد نے گزشتہ پانچ سال اپوزیشن میں گزارے اس بناء پر ہمیں بروقت فنڈ نہیں ملے ۔ لیکن اس کے باوجود ہم نے اپنی ذاتی خرچ سے لوگوں کے خدمت کی۔ جماعت اسلامی لیڈر شپ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے ۔ عوام ملک کے بہتر مستقبل کیلئے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔