ناوگئی میں درجنوں خاندانوں نے عمران ماہر کے حمایت کا اعلان کردیا

0

باجوڑ ۔ جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے عوام کے وسائل پر اولین حق باجوڑ کے عوام کا سمجھتی ہے۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو کمانگرہ کے دیگر مسائل کے ساتھ یہاں کے معدنیات کے مسائل فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پی کے 22سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار عمران نے ماہر نے ناوگئی کمانگرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل نواگئی ستہ غلجو کمانگرہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں 33 خاندانوں نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کے موقع پر علاقے کے درجنوں نوجوان اور مشران مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اور عہد اور وعدہ کیا کہ اس بار ہم نوجوان قیادت عمران ماہر کا انتخاب کریں گے۔ اور عمران ماہر کی کامیابی کیلئے ہر حد تک کوشش کرینگے ۔پروگرام سے جمعیت علماء اسلام تحصیل نواگئی کے امیر مولنا عزیز الرحمن، مولانا رئیس خان، امیر صیب گل ذدین، مولنا خان بادشاہ اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.