10 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر تینوں ہسپتال احتجاجاً بند

0

تفصیلات کے مطابق جون 2022 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پشت تحصیل سلارزئی، لرخلوزو تحصیل ماموند اور ناواگئی میں کٹیگری ڈی ہسپتالوں کو کھول دیا گیا اور جون سے ان ہسپتالوں نے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر دیا تھا، ان ہسپتالوں میں اعلیٰ اور ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی خدمات کی فراہمی جاری تھی مگر گزشتہ 10 ماہ سے ڈاکٹروں اور ہسپتال عملہ کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کو احتجاجاً بند کر دیا گیا اور او پی ڈی سمیت تمام شعبوں کو تالے لگا دیئے گئے۔ ہسپتال سٹاف کا کہنا ہے کہ ان ہسپتالوں کے سٹاف کی10 ماہ کی تنخواہیں بند ہے اور پراجیکٹ انہیں 10 ماہ بعد 3 ماہ کی تنخواہ دے رہی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ ہمیں گزشتہ 10 ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں کیونکہ پراجیکٹ کو حکومت نے فنڈ ریلیز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کے خلاف وہ احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں تنخواہیں نہیں ملتیں احتجاج جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.