کنورسہ کوچنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقاد

0

باجوڑ۔ کنورسہ کوچنگ اکیڈمی ثناء سکول سسٹم بر خلوزو ماموند میں انگلش انسٹرکٹر شفقت محمود کے زیر نگرانی ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلباء کے کثیر تعداد کے علاوہ علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔آئے ہو مہمانوں میں کامران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد ممتاز ماہرِ تعلیم محسن صاحب نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی زیادہ تر توجہ تعلیم پر دیں اور اپنی ساری توانائی تعلیم کے حصول پر خرچ کریں۔پروگرام کے میزبان شفقت محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ان کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو انگریزی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اور اس بات پر زور دیا کہ انگریزی زبان سیکھنا وقت کی ضرورت ہے۔پروگرام میں کنورسہ کوچنگ اکیڈمی کے طلبہ نے بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخر میں مہمانوں میں ”شیلڈز“ تقسیم کئے گئے اور فارغ التّحصیل طلبہ کو فراغت کے اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.