جے یو آئی کا الیکشن کمیشن آفس کے سامنے مظاہرہ

0

جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار برائے پی کے 19 قاری خیر اللہ پر ہونے والے دھماکے کے خلاف جے یو آء کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نے الیکشن کمیشن باجوڑ آفس کے سامنے نعرہ بازی کی اور امیدواروں کو تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر امیر جمعیت علمائے اسلام باجوڑ مولانا عبدالرشید، جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے جنرل سیکرٹری مولانا لائق، پی کے 22 امیدوار عمران ماہر اور دیگر نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر جے یو آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو یکساں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہر امیدوار اپنا پیغام عوام تک آزادانہ طور پر پہنچا سکے۔ اس موقع پر شرکاء نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور امن و امان کے قیام کیلئے نعرہ بازی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.