باجوڑ، پی کے 22 سے آزاد امیدوار حیات اللہ (ڈمہ ڈولہ) کا الیکشن کمپین کے آغاز کے سلسلے میں اپنے خاندان کے ساتھ حاجی احمد کے رہائش گاہ پر اجلاس کا انعقاد، الیکشن کمپین کے آغاز پر خاندان کے مشران سے رائے طلب کی گئی۔ تمام مشران نے متفقہ طور پر حیات اللہ کو مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد حاجی نے کہا کہ حیات اللہ نوجوان اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہے انشاء اللہ ہماری قوم کمپین کیلئے کمر بستہ ہے اور بھرپور کمپین چلائے گی۔ امیدوار پی کے 22 حیات اللہ نے خاندان کے مشران کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں محمد حکیم عرف بابا حاجی منیر محمد غلام ضیاء الرحمن جاوید محمد شیر علام رحمان امیر محمد لیاقت علی، اکرام اللہ ٹھیکہ دار سمیت دیگر مشران نے شرکت کی۔