لعلی شاہ پختونیار کا الیکشن کیلئے انتخابی منشور کا اعلان

0

باجوڑ ، حلقہ پی کے 22 سے مظلوم اولسی تحریک کے نامزد امیدوار لعلی شاہ پختونیار نے الیکشن کیلئے انتخابی منشور کا اعلان کردیا ۔ اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لعلی شاہ پختونیار نے کہا کہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی سے ذاتی اختلافات کے بناء پر استعفیٰ دیا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی میں میرے دادا اور والد نے بھی طویل عرصے تک حصہ لیا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی چھوڑنے کے بعد سبھی پارٹیوں نے مجھے شمولیت کی دعوت دی مگر مظلوم اولسی تحریک کے سربراہ صادق خان ادوزئی کے طرز سیاست سے متاثر ہوکر میں نے انکی پارٹی جوائن کی ، کیونکہ صادق ادوزئی نہایت سادہ مزاج اور اچھے اخلاق کا حامل انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مظلوم اولسی تحریک کے جانب سے پی کے 22 کیلئے نامزد امیدوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024 کیلئے میرا منشور ، امن وامان ، تعلیم ، صحت ، نوجوانوں کیلئے سپورٹس اور بجلی ہے۔ یہاں کے مسائل کا مجھے بخوبی علم ہے ۔ میں منتخب ہوکر تاجروں اور نوجوانوں کیلئے بہترین پراجیکٹس لاؤں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.