باجوڑ ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میں الیکشن ضابطہ اخلاق سے متعلق میٹنگ کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے زیر صدارت عام انتخابات 2024 کے ضابطہ اخلاق اور شفاف انتخابات کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر باجوڑ کانفرنس روم سول کالونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ منیٹر نگ آفیسر، الیکشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، نمائندہ محکمہ صحت باجوڑ اور دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت کی جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مزید تمام شرکاء کو آگاہ کیا کہ کسی بھی سیاسی جلسہ، جلوس، کرنے سے پہلے ضلع انتظامیہ کو بروقت آگاہ کریگا اور NOC کی فراہمی کے لئے انتظامیہ کو درخواست دیگا۔ مزید ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سائز کے علاوہ ہر قسم کے پوسٹر ز، بینرز اور وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کاروائی کی جائے گی۔تمام شرکاء، سیاسی قائدین نے ضلع انتظامیہ کیساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہائی کرائی۔