اے آئی پی نرسز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ

0

باجوڑ اے آئی پی نرسز کی 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، 9 ماہ سے روکے گئے تنخواہیں ریلیز کیے جائیں۔ مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ضم اضلاع کے دیگر ہسپتالوں کی طرح باجوڑ میں اے آئی پی پرا جیکٹ کی نرسوں کو گزشتہ 9 ماہ سے کوئی تنخواہ نہیں ملی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اے آئی پی نرسز نے ہیڈ کواٹر خار ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہماری بھرتی جون 2022 میں کی گئی ہے اور باجوڑ سمیت مختلف دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی پر ہیں تاہم انہیں گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی۔ جس کے وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ہمیں فوری طور پر گزشتہ 9 ماہ کی تنخواہیں ریلیز کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 15 جنوری سے ہر قسم کی سروسز سے مکمل بائیکاٹ کرکے پشاور کی طرف نکلیں گے اور سیکرٹری ہیلتھ آفس کے سامنے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائینگے اور یہ احتجاج دھرنے میں بھی بدل سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.