سانحہ باجوڑایک اور بہادر سپوت کانسٹیبل امیر زادہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھے۔۔شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کر دی گئی۔ پولیس کی چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور تدفین کیلئے انہیں اپنے آبائی علاقے کو روانہ کیاگیا۔دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 8ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی اہلکار اب بھی زیر علاج ہیں۔ دھماکے کے تیسرے دن بھی پورے باجوڑ میں سوگ کا سماں ہیں۔ کاروباری مراکز میں رش نہ ہونے کے برابر ہیں۔