باجوڑ۔جمعیت علمائے اسلام نواگئی برچمرکنڈ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ تحصیل برچمرکنڈ کے مکنیوں کے درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کیا۔برچمرکنڈ عوام کا مطالبہ تھا کہ ہم اس بار ووٹ صرف جمعیت علماء اسلام انتخابی نشان کتاب کو دیں گے کیونکہ آپ لوگوں نے قیام امن کیلئے بہت قربانی دے ہیں اس موقع پر پی کے 22 امیدوار عمران ماہر اور جی یو آئی امیر نواگء مولانا عزیز الرحمن حقانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا جمعیت علماء اسلام کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نافذ اور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہیں اورعوام کو بھی چاہیے کہ وہ اہل?تعلیم یافتہ اور علاقے کا غم درد رکھنے والوں کوعوام ووٹ دیکر منتخب کریں ووٹ امانت ہے اور ضمیر کی آواز ہیں ایسے لوگوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں جنہیں اپنے کاروبار فکر کی ھو ووٹ سے تبدیلی لاکر عوم اور علاقے سے محبت والوں کو ووٹ دیں تاکہ باجوڑ اور برچمرکنڈ کے عوام کا پیسہ ضائع نہ ھو اور علاقے ترقی کے راہ گامزن ھو۔تقریب میں مولانا عطاء اللہ، مولانا عارف،مولانا حنیف اللہ،مولانا فضل ودود،قاری جانزیب اور علاقہ کے دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔