جماعت اسلامی کو اتحادیوں کا ایک ہفتے کا الٹی میٹم

0

باجوڑ، اتحاد مالکانان کگہ ماموند اور جماعت اسلامی کے اراکین نے جماعت اسلامی کی قائدین کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 7 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ بصورت دیگر ہمارے اور جماعت اسلامی کے راہیں جدا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار ملک فضل ودود کے رہائشگاہ لنڈئی کگہ ماموند میں منعقدہ گرینڈ تقریب سے مشران نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ملک فضل ودود، حاجی دلارم، شودر خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سینکڑوں مشران کی شرکت۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے گزشتہ تین چار الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیا مگر جماعت اسلامی نے ہمارے ساتھ ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ ہمیں بلکل بھلا دیا ہے۔ ہمارے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہم نے ہر بار ان کے لیے اپنے پولنگ سٹیشن پر سینکڑوں ووٹ لیے مگر جماعت اسلامی قائدین نے ہمارے علاقے کے طرف پورے پانچ سال میں ایک بار آنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ ہم جماعت اسلامی باجوڑ کے قائدین کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر یہاں آکر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پھر جماعت اسلامی کے ساتھ ہمارا سیاسی سفر مزید جاری نہیں رہ سکتا، ہمارے راہیں جماعت اسلامی سے جدا تصور کیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.