باجوڑ۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام برخلوزو ماموند میں گرینڈ یوتھ ورکر کنونشن کا انعقاد، ہزاروں افراد کا ہارون رشید اور ملک آیاز کے حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام برخلوزو ماموند میں پی کے 19نامزد امیدوار ملک محمد آیاز خان کے رہائش گاہ پر گرینڈ یوتھ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں ہزاروں کے تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب سے جماعت اسلامی این اے 8 امیدوار صاحبزادہ ہارون رشید، پی کے 19 امیدوار ملک محمد آیاز خان، نائب امیر جماعت اسلامی قاری عبدالمجید، جنرل سیکرٹری صوفی حمید، مولانا ثنا اللہ، فرمان ناظم، ملک شاہ ولی خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی این اے 8 امیدوار صاحبزادہ ہارون رشید، پی کے 19 امیدوار ملک محمد آیاز خان اور دیگر نے کہا کہ ہمارا ماضی صاف اور شفاف ہے ہماری کوشش ہوگی کہ باجوڑ کے تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انشاء اللہ اگر ہم جیت گئے تو علاقے کے تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔