باجوڑ کے معروف دینی درسگاہ جامعہ تعلیم القرآن ترخو ماموند میں 54واں عظیم الشان سالانہ اجتماع کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ دینی اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ تعلیم القرآن کے ترجمان مفتی یارمحمدخاکی اور مفتی زبیر خاکی نے کہا کہ کہ یہ دینی مجالس اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہوا کرتے ہیں ، جس میں کی اللہ کی رحمتیں برستی ہیں، اس جامعہ میں تخصص فی الفقہ، دورہ حدیث، حفظ وغیرہ کے کثیر تعداد میں لوگوں نے سند فراغت حاصل کی،
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ علماء کرام کا کردار اس معاشرے میں اظہر من الشمس ہے۔ تقریب سے مہمان خصوصی خطیب العصر حضرت مولانا سمیع الحق پشاوری، مولانا نور احمد دین اور جامعہ کے بانی و مہتمم شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمد عبد الجبار خاکی نے خطاب کیا اور دینی علوم کے حصول پر روشنی ڈالی ۔
جامعہ تعلیم القرآن ترخو ماموند میں 54واں سالانہ اجتماع
You might also like