خار اصلاحی جرگہ کا شوکت خان کے حمایت کا اعلان

0

باجوڑ، خار اصلاحی جرگہ کا الیکشن میں آزاد امیدوار و سابق گورنر شوکت خان کے حمایت کا اعلان۔ امیدوار این اے 8 سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کے حمایت میں ایک تقریب سابق ڈی سی سید احمد جان کے رہائش گاہ خار میں منعقد ہوا۔ تقریب میں خار اصلاحی جرگہ کے ممبران اور خار کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں خار اصلاحی جرگہ نے سابق گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان کے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور این اے8پر شوکت اللہ خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق گورنرو امیدوار این اے8 شوکت اللہ خان نے اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بے روزگار نوجوانوں کو مہارت سیکھانے کے لئے حکومت سے بیٹھ کر باہر بھجیا جائے گا۔ بجلی سے ٹیکس ختم کرکے بجلی بل آدھا کیا جائے گا،اور انشاء اللہ نہ لوڈ شیڈنگ اور نہ لوڈ مینجمنٹ ہوگا،انہوں نے کہا کہ فاٹا کے سو ارب روپے لے کر فاٹا میں ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے،اور انشاء اللہ یہ وعدے پورے کرکے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جو حکومت باجوڑ کے عوام کے مفاد میں ہوگا،کامیابی کی صورت میں اس حکومت سے اتحاد کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.