باجوڑ حلقہ پی کے 20 عام انتخابات کیلئے تیاریاں بڑھ گئی ، عوام میں جوش و خروش ، مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان ، پی ٹی آئی کے انور زیب خان ، اے این پی کے گل افضل ، جماعت اسلامی کے مولانا وحید گل ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالرشید ، ایم کیو ایم کے برہان الدین ، تحریک درویشان پاکستان کے شاہد اعظم ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے شیر احمد ، اۤزاد امیدوار معمبر خان اور اۤزاد امیدوار محمد سعید خان میدان میں ہیں، حلقے پی کے 20 میں ٹوٹل دوٹرز کی تعداد 147226 ہے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ حلقہ پی کے 20 سلارزئی میں فروری میں ہونے والے انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور پی کے 20 سلارزئی میں 11 امیدوار میدان میں اترے ہیں اور انہوں نے انتخابی مہم تیز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان ، پی ٹی آئی کے انور زیب خان ، اے این پی کے گل افضل ، جماعت اسلامی کے مولانا وحید گل ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالرشید ، ایم کیو ایم کے برہان الدین ، تحریک درویشان پاکستان کے شاہد اعظم ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے شیر احمد ، اۤزاد امیدوار معمبر خان اور اۤزاد امیدوار محمد سعید خان میدان میں ہیں اور انہوں نے جلسے و جلوس کارنر میٹنگ شروع کر دئے ہیں اس حلقے میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 147226 ہے جن میں مرد ووٹرز 81281 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 65945 ہیں جس کیلئے کل ٹوٹل پولینگ سٹیشن 84 قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد پولنگ سٹیشن 1 ، خواتین کے لئے پولنگ سٹیشن 1 مشتر کہ پولنگ سٹیشن 82 قائم کئے گئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ حلقہ پی کے 20 سلارزئی کے عوام 8 فروری کو اس حلقے میں کامیابی کا تاج کس کے سر سجاتے ہیں ۔
یاد رہے کہ یہ حلقے باجوڑ میں سب سے مشکل حلقہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں سے ایک سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید ، ایک سابق صوبائی وزیر انور زیب خان اور دو سابقہ ایم این ایز شہاب الدین خان اور سید اخونزادہ چٹان بھی میدان میں ہے اور ایک دوسرے کے مد مقابل ہے ۔ ان کے علاوہ جماعت اسلامی کے مولانا وحید گل اور عوامی نیشنل پارٹی کے گل افضل بھی ماضی کے انتخابات میں کافی سارے ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔
باجوڑ حلقہ پی کے 20 کون کون مد مقابل
You might also like