پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن آفس کا افتتاح

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن آفس کا افتتاح۔ امیدوار این اے 8 و پی کے 20 شہاب الدین خان نے تحصیل خار کے علاقہ حاجی لونگ میں فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر ملک گل کریم خان، وحید خان، میاں اسماعیل، علاقے کے مشران، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماء و کارکنان اور عام لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 8 و پی کے 20 شہاب الدین خان، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) حاجی گل کریم خان اور دیگر نے کہا کہ ہمارا منشور سرتاج عزیز (مرحوم) کمیٹی کے سفارشات پر علمدرآمد کرواناہے۔ دو پارٹیوں کے علاوہ سارے پاکستان اور سارے پارٹیوں نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ ہمارے حکومت کے جانے کے بعد فاٹا ریفارمز پر عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔ ہمارے حکومت سے بھی ایک غلطی ہوگئی تھی اور وہ یہ کہ اگر سرتاج عزیز کو گورنر بنایا جاتا تو فاٹا ریفارمز پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کروایا جاتا۔ بدقسمتی ہم نے بھی 2018 اور 2019 میں قومی اور صوبائی الیکشن میں ایسے ناتجربہ کار لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیج دیا جن کو حکومت چلانے اور کام کرنے کا تجربہ نہیں تھا۔ سابقہ حکومت کے ممبران نئے نظام کے متعارف کرانے میں ناکام رہے۔ ان کیوجہ سے کسی نے نئے نظام کے ثمرات نہیں دیکھے کیونکہ نہ صوبائی ممبران اور نہ قومی اسمبلی ممبران فنڈز لیکر آئے۔ صرف یہ ایک مین شاہراہ بنائی گئی جس کو غیر ملکی فنڈ سے تعمیر کروایا گیا۔ اگر نیا نظام صحیح معنوں میں متعارف کروایا جاتا تو یہاں پر سندھ، کراچی، فیصل آباد اور خیبر پختونخوا کے سرمایہ دار لوگ سرمایہ کاری کرنے آتے۔پی ٹی آئی کے سابقہ ممبران نے اسمبلی فلور پر کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ لیویز کیلئے قانون سازی کرنا چاہئے تھی مگر صرف ان کو کارڈ اور وردی دی گئی پولیس ویلفئیر سے ان کو کوئی فنڈ نہیں دیا گیا۔ لینڈ سیٹلمنٹ کیلئے 40 ارب درکار تھے جو نہیں دیے گئے۔ کالجز اور ہسپتال بھی نہیں بن سکے۔ شہاب الدین خان نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو فاٹا ریفارمز کے نامکمل ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گیں اور ضم اضلاع کو اپنا حق دینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.