پی کے 21 کے آزاد امیدوار حاجی جمعہ سید کمپین جلسہ

0

باجوڑ۔ پی کے 21 کے آزاد امیدوار حاجی جمعہ سید نے الیکشن مہم کے سلسلے میں تحصیل برنگ کے دورافتادہ علاقوں ڈن،ازغن،قورتکانڑے اور دیگر علاقوں میں انتخابی جلسے کئے۔مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جمعہ سید نے کہا کہ اس سے پہلے بھی برنگ قوم نے ہم پر اعتماد کیا مگر بدقسمتی سے ہمارے پچھلے ایم این اے اور ایم پی اے نے قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔اور یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ خود انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی عہدے میں نے قوم کی بلا تفریق خدمت کی اور آئندہ بھی اگر ممبر ہو یا نہ ہو قوم کی خدمت کرتا رہونگا۔اس موقع ملک احسان اللہ زیارت خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قورت کانڑی، ڈن،ازغن اور ٹار کے مکینوں نے متفقہ طور پر حاجی سید کو سپورٹ کرنے کا عہد کرکے کہا کہ حاجی جمعہ سید اس مٹی کا باشندہ ہے اور یہاں تمام مسائل بخوب واقف ہے۔ ہمیں یہاں کے مسائل دہرانے کی کوئی ضرورتوں نہیں ہم امید کرتے ہیں کہ حاجی جمعہ سید کامیاب ہوکر ہمارے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.