عام انتخابات 2024 کی پر امن انعقاد کیلئے سیشن کا انعقاد

0

باجوڑ۔ عام انتخابات 2024 کی پر امن، شفاف اور آزادانہ انعقاد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ایس۔پی انوسٹی گیشن باجوڑ نوید اقبال اور سرکل ڈی ایس پی اتمان سالارزئی نعمت اللہ خان کی زیر قیادت پولیس لائن باجوڑ میں ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سرکل اتمان سالارزئی پولینگ سٹیشن انچارجان نے شرکت کی۔سیشن میں عام انتخابات کے تیاریوں،سیکیورٹی انتظامات، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد، اور سنٹرل پولیس آ فس (CPO) پشاور سے جاری کردہ الیکشن سے متعلق 54 نکاتی ہدایات کے حوالے سے جملہ پولیس آفسران و پولینگ سٹیشن انچارجان کو اپنے ڈیوٹیاں سر انجام دینے سے متعلق اگاہی دی گئیں اور انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قواعد و ضوابط سے متعلق دیگر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ جملہ ہدایات اور سیاسی جماعتوں کیلئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درامد یقینی بنایا جائیگا۔ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کی روز قانون شکنی اور نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.