علاقے کی تعمیر ترقی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر حمید الرحمن

0

تفصیلات کے مطابق نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19 ماموند باجوڑ ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا ہے کہ پی کے 19 ماموند کے عوام کا خادم بن کر خدمت کرنا میرا مشن ہے، عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنا اور تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، عوامی اطمینان ہی میرے لئے خاموشی کی باعث ہے، خود کو عوام سے الگ نہیں کر سکتے ، خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا، عوامی مینڈیٹ کا پورا پورا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے ، عوام کی طرف سے بھر پور اعتما داس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، علاقے کے عوام اور پارٹی کارکنوں نے بھاری اکثریت سے میرے حق میں ووٹ استعمال کر کے تاریخ رقم کی ہے علاقے میں صحت، تعلیم کو فروغ دینگے ۔ انہوں نے تاریخی عوامی مینڈیٹ کے حصول پر علاقے کے لوگوں اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مینڈیٹ میرے لئے باعث اطمینان ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دہانی کراتا ہوں کہ علاقے کے لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی بے پناہ محبت کا بھر پور خیال رکھ کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور عوام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے ے اس اعتماد پر بھی پورا پورا اترنے کی کوشش کرینگے الیکشن کے بعد عوام کا امتحان ختم ہو گیا اب ہمارا امتحان شروع ہوا ہے اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالی اس امتحان میں بھی ہمیں سرخرو کرے انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اور عوام کے دکھ درد سے بخوبی آگاہ ہیں عوامی مفادات عزیز ہیں جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.