باجوڑ:- ایس پی انویسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی زیر صدارت تفتیشی عمل کو مزید بہتر بنانے اور PSRMS آن لائن سسٹم کو مزید فعال بنانے کے خاطر ضلعی تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ایس۔پی انویسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی زیر صدارت تفتیشی عمل کو مزید بہتر بنانے اور PSRMS آن لائن سسٹم کو مزید فعال بنانے کے خاطر ضلعی تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جسمیں جملہ تھانہ جات کی تفتیشی افسران و دیگر سٹاپ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف مقدمات میں تفتیشی معیار کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور خصوصاً نارکوٹکس کے زیر تفتیش مقدمات میں بہتری اور ان میں ملزمان کی سزا کو یقینی بنانے پر تفصیلی بحث مباحثہ کیاگیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن باجوڑ نے ضلع بھر میں رونما ہونے والے مختلف واقعات اور کرائم کے علاوہ انوسٹیگیشن سٹاف کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ شعبہ تفتیش کو مضبوط بنانے کیلئے تمام افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں تاکہ جرائم کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ تفتیش کےدوران اس بات کا خاص خیال رکھا جاۓ کہ کسی بھی فریق کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور تمام تر تفتیش میرٹ پر کی جاۓ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنے اور مشترکہ طور پر جرائم کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ کسی بھی شخص کی سزا اور جزا کا دارومدار پولیس کی تفتیش پر منحصر ہوتا ہے۔پولیس کی غلط تفتیش کسی کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے شعبہ تفتیش میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کیجائیگی۔