باجوڑ پولیس نے پوست کی فصل تلف کردی

0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں موجود پوست کے فصل کے خاتمے کیلئے ضلعی پولیس جوانوں کے طرف سے تلفی کا عمل جاری۔ مزید 52 کنال کوکنار کے فصل تلف۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں ضلعی پولیس جوانوں کا ضلعی انتظامیہ اور علاقہ عمائدین کی ہمراہ پوست/ کوکنار فصل کی تلفی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج بھی سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز اور ایس۔ایچ۔او تھانہ برنگ احسان اللہ بمعہ بھاری پولیس نفری نے ضلعی انتظامیہ کے موجودگی میں علاقہ ٹار سپرے برنگ میں رضاکارانہ طور پر 50 سے زائد کنال زمین پر محیط کوکنار کے فصل کو تلف کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کرنے اور کوکنار کی ایک بڑی تعداد تلف کرنے پر تھانہ برنگ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انہیں علاقے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی سختی سے ہدایت کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.