نقل کی روک تھام کیلئے مختلف ہالوں پر چھاپے

0

باجوڑ۔نقل کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹیم کی طرف سے مختلف ہالوں پر چھاپے۔کنٹرولر آف مالاکنڈ کی طرف سے بنائی گئی ویجیلنس کمیٹی کے سربراہی میں ایس ڈی ای او لودان شاہد نے میٹرک کے جاری امتحانات کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف ہالوں پر چھاپے مارے۔جس میں ٹیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمیٹی کے بہتر منصوبہ بندی کے تحت امتحانی ہالز میں نقل کی روک تھام اور موبائل کے ذریعے غیر قانونی طور نقل جیسے لعنت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ایس ڈی ای او لودان شاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ امتحانات کے دوران نقل جیسے ناسور ہمارے تعلیمی نظام میں سرایت کر چکی ہے۔اس کے خاتمے کیلئے ہم نے مربوط اور بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنایا ہے۔جس میں ہمیں قابل ذکر کامیابیاں ملی ہے۔انشاء اللہ مستقبل میں نقل جیسے ناسور کا خاتمہ ہمارے بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔اور اس کے خاتمے کیلئے ہر حد تک جائینگے۔انہوں نے والدین اور طلباء سے درخواست کی کہ حتی المقدور نقل کی روک تھام کیلئے ملاکنڈ بورڈ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم باجوڑ کے ساتھ تعاون کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.