باجوڑخاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

0

باجوڑ،خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش، چار بچے ماں سمیت صحت مند۔ باجوڑ تحصیل خار کے علاقے سمسئی لوئے سم سے تعلق رکھنے والے خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کی تحصیل خار کے علاقے سمسئی لوئے سم کے رہائشی خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔بچوں کی پیدائش خار کے شفا سرجیکل سنٹر ہیڈ کواٹر خار میں ہوئی، ڈاکٹر رابعہ بصری کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے۔ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدئش پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔ ڈائریکٹر مدینہ میڈیکل سنٹر عمر زادہ کا کہنا تھا کہ تمام بچے آپریشن کے ذریعے ہوئے ہیں، ان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہ خاتون تھی جس کو ہسپتال لایا جا رہا تھا اور سمسئی کے مقام پر بارش کے باعث نالے میں آنے والے طغیانی میں پھنس گئی تھی جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے نکالا اور ہسپتال منتقل کردیا اور اس خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.