باجوڑ 4 گھنٹوں کی بجلی کی فراہمی جاری کرنے کا اعلان

0

ضلع باجوڑ کے علاقائی مشران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے ساتھ ڈی سی کانفرنس روم میں ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد ۔ اجلاس میں نو منتخب ایم این اے مبارک زیب خان، تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ ، ایس ڈی او واپڈا اور ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں کے علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملاقات میں ضلع باجوڑ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ایس ڈی او واپڈا کو ضلع باجوڑ میں 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ مشران کے جانب سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.