باجوڑ پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس فائرنگ سے زخمی

0

باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقہ کٹکوٹ ماموند میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار اعظم خان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ خیال رہے اج باجوڑ میں پولیو مہم کا دوسرا دن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.