باجوڑ: ہلال احمر باجوڑ برانچ کے جانب سے بارودی مواد کے خطرات سے متعلق سیمینار کا انعقاد۔ بارودی مواد کے خطرات سے علاقے کے لوگوں کو اگاہ کرنے میں علمائے کرام کا انتہائی اہم کردار ہے۔ مقررین
تحصیل ماموند میں علمائے کرام کیلئے ہلال احمر باجوڑ برانچ کی جانب سے بارودی مواد کے خطرات سے بچاؤ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہلال احمر رضا کاروں نے شرکاء کو بارودی مواد کے خطرات اور ان سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر معلومات فراہم کیں۔ شرکاء نے ہلال احمر کے اس کوشش کو سراہا اور اس آگاہی مہم کو تحصیل ماموند کے ہر حصے میں پہنچانے کا عظم کیا۔علمائے کرام نے وعدہ کیا کہ یہ ہمارے قومی فریضہ ہیں اور اس اہم معلومات کوہم اپنے علاقے کے عوم کو ضرور پہنچائیں گے۔
ہلال احمر باجوڑ کے جانب سے سیمینار کا انعقاد
You might also like