باجوڑ تحصیل اتمانخیل قذافی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر نگرانی قذافی کالونی واقع تحصیل اتمان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق، اسسٹنٹ کمشنر خار صادق علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرخارون، تمام محکمہ جات کے سربراہان، وی سی اور این سی کے چیئرمینز، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں قذافی تحصیل اتمان خیل کے علاقائی مشران اور نوجوانوں نیامن وامان، راغگان ڈیم واٹر چینلز، ریسکیو 1122 سنٹر، محکمہ زراعت، ایجوکیشن، محکمہ صحت، سڑکوں / برانچ روڈز کی تعمیر، قذافی بازار کی سولرائزیشن، بجلی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے موقع پر ہی انتظامی مسائل کو حل کرانے کے احکامات جاری کئیں اور دیگر مسائل کے بارے میں متعلقہ محکموں کو ٹائم لائن کے اندر حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔