باجوڑ۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی پرائیوٹائزیشن اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ پریس کلب کے سامنے آل ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اساتذہ و پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیمی اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ موجودہ صوبائی و مرکزی حکومتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وہیب جان، سید محمد و دیگر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی نجکاری اور پینشن اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہے اور اس ممکنہ فیصلے کے خلاف پورے خیبرپختونخوا میں مظاہرے ہورہے ہیں ہم اس تحریک کو مؤثر بنانے کے لیے متحرک ہیں