سرکاری آفسران عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کے پابند

0

کمشنر رائٹ ٹو سروسز کمیشن خیبر پختونخوا ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری آفیسران عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کے پابند ہیں اور مقررہ وقت میں خدمات فراہم نہ کرنیوالے آفیسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع باجوڑ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر ضلع باجوڑ کے سرکاری محکموں کے آفیسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کیا۔ آگاہی سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس حمزہ ظہور ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رحمت حسین، تمام محکموں کے سربراہان ، آر ٹی ایس کمیشن کے سفیروں اور پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کمشنر آر ٹی ایس نے ڈپٹی کمشنر آفس ضلع باجوڑ میں ضلعی افسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں آگاہی دی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری افسران عوام کو 41 نوٹیفائیڈ سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں لہٰذا اس بابت کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آر ٹی ایس قانون کے مطابق غفلت برتنے والے آفیسران کو جرمانہ کرنے سمیت ان کے پروموشن بھی روک سکتی ہیں۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کمشنر آر ٹی ایس نے ضلع باجوڑ کے ویلج کونسل نائبر ہوڈ کونسل کے چئیرمینان ، ملکانان اور عوام سے ملاقات بھی کی اور آر ٹی ایس کے قانون کے بارے میں انھیں بھی آگاہی دی۔ شرکاء نے کمشنر رائٹ ٹو سروسز کمیشن ذاکر حسین آفریدی کو ضلع باجوڑ کا دورہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.