باجوڑ کے زمین سٹرابیری کے لئے موزون ہے۔ ضیاء الاسلام

0

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت باجوڑضیاءالاسلام داوڑ کی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاو کی مکمل تعاون کی وجہ سے محکمہ زراعت شعبہ توسیع باجوڑ نے ضلع میں کچھ موزوں سائٹس کا انتخاب کر کے وہاں سٹرابیری رنرز کی پیداوار شروع کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ محکمہ زراعت باجوڑنے ایسے ایریاز کو منتخب کیا جہاں پر زمینداروں کی زمینیں اور لینڈ ہولڈنگ انتہائی کم ہیں اور آب وہوا سٹرابیری زنرز کی پیداوار کے لئے موزوں ہے۔ سال 2019-20 کے دوران ان زمینداروں کے ساتھ سٹرابیری رنرز کی پروڈکشن پہ کام شروع کر دیا گیا اور الحمداللہ وہ تجربہ انتہائی کامیاب اور منافع بخش ثابت ہوا۔سٹرابیری رنرز کی پیداوار کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت باجوڑ نے ان زمینداروں کے روابط ملک کے دوسرے ڈیلرز کے ساتھ قائم کئے تاکہ پیداوار حاصل کرنے کے بعداس کو سیل کرنے میں کوئی دقت و دشواری نہ ہو۔ محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوش و محنت سے پہلے سال باجوڑ میں 5لاکھ سٹرابیری کے پودے پیدا ہوئے جس کا کچھ حصہ تو مقامی زمینداروں نے خرید کر اس ٹیکنالوجی کو ایڈاپٹ کرتے ہوئے اپنے کھیتوں میں لگائے جبکہ بقیہ پودے ملک کے مختلف حصوں جن میں ملتان، راولپنڈی، روات اور چارسدہ قابل ذکر ہیں کو بجھوا دئے گئے۔محکمہ زراعت باجوڑ کے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ کاشتکار جن کے پاس کاشتکاری کے لئے زمینیں کم تھیں ان کو ایک منافع بخش فصل کی شکل میں ایک نئی فصل مل گئی اور اب وہ تھوڑے سے رقبے سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے اور اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس تجربے اور ڈیولپمنٹ کی مقبولیت اور فائدے کو دیکھتے ہوئے علاقے کے کافی زیادہ کاشتکار سٹرابیری رنر کی پیداوار اور کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.