صحافیوں کے مشکلات اور ضروریات کا ادراک ہے ، انشاء اللہ بہت جلد وزیر اعلیٰ سے مل کر باجوڑ پریس کلب اور صحافیوں کے لیے گرانٹ کی منظور کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے گل ظفر خان نے آج حسبان میڈیا آفس کے دورے کے موقع پر اپنے خصوصی گفتگو کے دوران کیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں بنیادی ضروریات اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے ، درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے۔ باجوڑ کے صحافی برادری نے مشکل وقت میں باجوڑ کا بہترین امیج دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔ مجھے انکی ضروریات کا احساسِ ہے ۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس لیے میں ہر وقت میں چاہے مجھے پر تنقید کر یا تعریف بحیثیت ایک ذمہ دار انہیں مکمل سپورٹ کروں گا۔ حسبان میڈیا ٹیم کے صدر حسبان اللہ اور دیگر انکی آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حسبان میڈیا ٹیم باجوڑ میں بلا تفریق اپنی صحافتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے عوام دوست منصوبوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہمارا فرض ہے ۔