تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے باجوڑ کے جانب سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد بمقام نئی سبزی منڈی خار میں کیا گیاتھا ، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے معاشرے میں معذور افراد میں راشن پکیج تقسیم ہوا ۔تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم کے علاوہ جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے امیر حاجی سردار خان ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع صدر خلیل اللہ جان ،صدر تنظیم بحالی معذوران حضرت ولی شاہ ودیگر نے خطابات کی جس میں مقررین نے واضح کیا کہ ہمیں چاہئے کہ معاشرے میں خصوصی افراد (معذورافراد) کے دیکھ بال کا خصوصی خیال رکھئے اور ایک دوسرے کے ساتھ بھرپورمدد کریں ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرخار فضل الرحیم نے کہا کہ انتظامیہ ہمہ وقت خصوصی افراد کا خیال رکھی گے انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، امیرجماعت اسلامی سردارخان نے قوم و صاحب وسعت لوگوں سے اپیل کی کہ معذور افراد کے ہر قسم مدد کرکے فلاح دارین حاصل کریں، ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن خلیل اللہ نے کہا کہ الخدمت کے ہمیشہ یہی کاوش ہےکہ معاشرے کے خصوصی اور محتاج افراد کے مدد کریں اس سے پہلے ہم نے ضلع باجوڑ کے مخصوص افراد میں25گرم لباس کے جوڑے تقسیم کئی تھی اور آج ہم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے 115 معذور افراد میں فوڈ پکیج تقسیم کیا ، ہماری مزید کوشش بھی ہوگی، صدر تنظیم بحالی معذوران حضرت ولی شاہ نے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ سے اپیل کرتاہوں کہ خصوصی افراد کے منظور شدہ ایجوکیشن کمپلکس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے اور تعلیم یافتہ معذور افراد کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مقرر کوٹوں پر متعین کیا جائےا ن کا حق مزید نہ ماراجائے، انہوں نے اے سی خار اور الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے معذور افراد کے لئے مقرر تقریب میں شرکت کرکے ان کی حوصلہ افزائی میں شریک ہوئے۔