نوجوان فلاحی تنظیم ماموند کے زیر انتظام تقریب گورنمنٹ ہائی سکول لغڑئی ماموند میں منعقد ہوا ، تقریب کے مہمان خصوصی کرنل عدیل وانی کے علاوہ، میجر شان، نوجوان فلاحی تنظیم کے رہنما عبدالرزاق، نجیب اللہ ماموند و دیگر نے خطاب کیا،انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ معاشرے میں غرباء ویتیم و بیواوں کا خیال رکھنا ہماری معاشرتی ومذہبی حق ہے ، ہمیں جو نعمتیں اور سہولیات ملی ہیں ان میں سے ہمیں ان بے چاروں کا خیال رکھنا ضروری ہے جن کو یہ سہولیات میسرنہیں ، نوجوان فلاحی تنظیم کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس پُرفتن دور میں یتیموں کا خصوصی خیال رکھا اور ان کے لیے اس بڑے پکیج کا بندوبست کیا،پروگرام میں علاقے کے یتیم و غرباء لوگوں کے 430خاندانوں میں موسم سرماکےمطابق پکیج جس میں گرم کپڑے، بنیان، بوٹ اور جرابے شامل تھے تقسیم ہوئے ، جن غرباء ویتیم کو یہ پکیج ملا انہوں نے نوجوان فلاحی تنظیم اور عطیہ کنندان کا شکریہ ادا کیا۔