قبائلی طلباء کو میڈیکل کالجز میں ان حق پورا دیا جائے۔ نجیب اللہ صدر پختون ٹرائبل یوتھ موومنٹ باجوڑ

0

میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام MNA’S اور MPAS کا توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جیسا کہ اپ سب کو معلوم ہے کہ قبائلی اضلاع کے طلباء  میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ پر داخلہ نہیں کر سکتے ان کیلئے ہر ضلع کی سطح پر 18 سیٹس رکھے گئے تھے لیکن فاٹا انضمام کے وقت یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ کوٹہ دس سال کیلئے ڈبل کر دیا جائے گا جو کہ نیچے دیئ گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پچھلے ایک سال کیلئے ٹرائبل یوتھ موومنٹ، طلباء اور نوجوانوں کے جدوجہد کے بعد یہ کوٹہ ڈبل کیا گیا اور ساتھ ساتھ فاٹا اور بلوچستان کیلئے HEC کی طرف سے 29 سیٹس کے بجائے 132 سیٹس پر ملک کے مختلف کالجز میں طلباء کو داخلہ دیا گیا۔لیکن افسوس اب اس سال صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور تمام ادارے ڈبل کوٹہ بھی نہیں مان رہے اور HEC کے سیٹس بھی ختم ہونے کیلئے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔۔جو کہ قبائلی طلباء کیساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔۔حکومت فوری طور پر قبائلی طلباء کے کوٹہ کو مزید 9 سال کیلئے ڈبل کریں اور HEC سیٹس کو بحال کریں ۔۔ورنہ پورے ملک میں طلباء اور نوجوانان سڑکوں پر نکلیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.