باجوڑ یوتھ جرگہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد، جاوید چیئرمین منتخب

0

باجوڑ یوتھ جرگہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں باجوڑ یوتھ جرگہ کے تمام اراکین سمیت حاجی لعلی شاہ پختونیار ، اورنگزیب انقلابی ، گل کریم خان سلارزئی ، ملک اصغر خان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔حلف برداری کے بعد نو منتخب چیئرمین جاوید تندر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا جرگہ کسی کے خلاف نہیں، تمام سیاسی پارٹیوں سے اس میں نمائندگان موجود ہیں، سیاسی قائدین ہمارے بزرگ اور سیاسی اساتذہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم مل کر باجوڑ کی تعمیر وترقی کیلئے کام کریں گے۔باجوڑ یوتھ جرگہ کے مرکزی قائدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا مرجر کے بعد ہمیں بہت سے اور مسائل کا سامنا ہے جن میں سرفہرست این، ایف، سی ایوارڈ میں قبائلی اضلاع کیلئے تین فیصد حصہ اور فاٹا میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد سمیت یہاں نئے نظام کا نفاذ شامل ہے۔اس موقع پر مقررین نے باجوڑ یوتھ جرگہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ یوتھ جرگہ نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ ایف سی آر خاتمے اور فاٹا کے آئندہ مستقبل پر ایک جاندار کردار ادا کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ باجوڑ کے عوام کی ایک موثر آواز ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.