ان خیالات کا اظہار نثار باز جنرل سیکٹری عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑز نے کیا انہوں نے کہا باجوڑ کے غریب نوجوانوں کو لوٹنے سے بچایا جائے، ھم نے یہ مطالبہ کئے بار ضلع انتظامیہ سے کھلی کچہریوں اور مختلف میٹینگز میں اٹھایا، ھم ایک مرتبہ پھر باجوڑ ضلع انتظامیہ اور ایٹا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ایٹا امتحانی مراکز جس میں حالیہ ٹسٹوں انعقاد ہورہا ہیں اسے باجوڑ منتقل کیا جاۓ کیونکہ باجوڑ میں بہت سارے بلڈنگز موجود ہیں، اس میں ٹیسٹوں اور انٹرویوز کا انقعاد کیا جائیں، تاکہ باجوڑ کے غریب او لاچار نوجوانوں کا بے جا اخراجات نہ ہوں ! کیونکہ مسلسل ٹیسٹ ڈوان ڈسٹرکٹ میں منقعد ہورہے ہیں جس سے طلباء کے پیسے کرایہ اور کھانے وغیرہ کی مد میں خرچ ہورہے ہیں! ھم چاہتے ہیں کہ غریب عوام کا پیسے بچ جاۓ اور انکو تھوڑا ریلیف مل جائیں! تمام ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انقعاد مقامی سطح پر کرایا جائے !