صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ , تحصیل میونسپل آفیسر محمد فیاض خان,اور اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار عنایت قلعہ بازار میں تجاوزات ہٹانے کے غرض سے دوکانات کے سامنے نشانات لگا کر دوکانداران حضرات کو دوکان کے باہر سامان نہ رکھنے کے تلقین کر رہے ہیں جبکہ دوسرے طرف اہلکار تمام بازار میں لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہے ہیں، تاکہ کاروباری حضرات اپنا سامان دوکان کے اندر رکھ کر بازار میں رش اور لوگوں کیلئے باعث تکلیف نہ بن سکے انھوں نے لوگوں کو دو دن کی مہلت دیدیا اور اپنے دوکان کے باہر تجاویزات خود ہٹانے کی بھی تلقین کی بصورت دیگر ضلعی انتضامیہ باجوڑ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار تجاویزات ہٹاکر قانونی کاروائی کریگی۔