باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ، ماندل کے تین بڑے اقوام کا گرینڈ جرگہ ، ماندل کے پہاڑوں میں موجود معدنیات کے لیز کیلئے تینوں اقوام کی رضامندی شرط مقرر
تفصیلات کے مطابق ماندل کے تین بڑے اقوام کا گرینڈ جرگہ شنڈئی موڑ میں ملک تحصیل کے حجرے میں منعقد ہوا۔ جس میں سواڑی کورکے ملک تحصیل خار ، فضلی روف ، ملک شہزادہ ، منا قوم کے ملک خان ، ملک ولی ، میروس اور مالیگی قوم کے عبدال میاں ، لعل زادہ ، انزرگل نے اپنے اپنے قوم کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر تینوں اقوام نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ ماندل کے پہاڑوں میں پیدا ہونے والے لیز کے بارے میں تینوں اقوام کی رضامندی سے ہی لیز جاری کیا جانا ضروری ہے ۔ تینوںاقوام نے ملک تحصیل کو اپنا مشر مقرر کرکے انہیں یہ ذمہ داری سونپی اور کہا کہ قوم کے مفاد میں جس شخص کو لیز دینے کا فیصلہ کریں گے ہمیں منظور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اقوام کے رضامندی کے بغیر کسی کو لیز دیا گیا تو ہم اسے مسترد کریں گے۔ ملک تحصیل نے تینوں اقوام کے مشران کے جانب سے ان پر اعتماد کرنے پر تمام مشران کا شکریہ ادا کیا۔
ماندل کے تین بڑے اقوام کا گرینڈ جرگہ، معدنیات کے لیز کیلئے تینوں اقوام کی رضامندی شرط مقرر
You might also like