ڈھائی سال کے عرصے میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ۔ علاقے کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے گل ظفر خان باغی نے کنڈرو ہزارناؤ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کنڈرو ہزارناؤ گاؤں کیلئے ایک عدد سولر ٹیوب ویل سکیم اور روڈ کی پختگی کی منظوری بھی دے دی۔ انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کے موقع پر حلقے کے عوام سے جو وعدے کیے تھے ہر وعدہ پورہ کررہے ہیں ۔ ڈھائی سال کے قلیل عرصے میں سینکڑوں پانی کی سکیمیں ، سولرائزیشن ، سکولز ، سڑکیں اور دیگر بنیادی مسائل کے حل پر کام کیا ہے اور ان منصوبوں کے تکمیل سے باقاعدہ طور پر علاقے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کنڈرؤ ہزارناؤ کے لیے فوری طور پر ایک عدد سولر ڈاگ ویل اور روڈ کی پختگی کا اعلان کرتا ہوں اور انشاء اللہ مستقبل میں یہاں مزید بنیادی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ضیاء اللہ ، حاجی فیروزشاہ ، اسحاق ضیاء ، نصراللہ حارث ، محسن اور دیگر بھی موجود تھے۔ اہلیان علاقہ نے ایم این اے گل ظفر خان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈھائی سال کے عرصے میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ۔ ایم این اے گل ظفر خان باغی
You might also like