طلبہ توحید والسنہ ضلع باجوڑ کے زیراہتمام 3 فروری کو شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

0

باجوڑ ، طلبہ توحید والسنہ ضلع باجوڑ کے زیراہتمام 3 فروری کو شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام تیاریاں مکمل ان خیالات کا اظہار طلبہ توحید والسنہ باجوڑ کے ذمہ دار مولانا ظاہر جان ، مولانا محمد آیاز اور دیگر ساتھیوں مولان فیضان سیاف، مولانا حنظلہ ثاقب ، مولانا عبداللہ مخلص ، مولانا عطا اللہ منصور اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے ذیلی تنظیم طلبہ توحید والسن کے زیر اہتمام سینکڑوں مدرسے کے ہزاروں طلبہ رجسٹرڈ ہیں ۔ طلبہ توحید والسنہ مختلف مواقع پر ان کیلئے مفید اجتماعات اور مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے ۔ اسی سسلسلے میں 3 فروری بروز بدھ مدرسہ تعلیم القرآن پھاٹک صدیق آباد میں عظیم الشان ایک روزہ تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں ضلع بھر سے طلبہ مقابلے میں شرکت کریں گے ۔ تقریری مقابلے کے حوالے سے جماعت اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے ناظم اعلی مفتی طارق جمیل اور طلبہ توحید والسن کے صوبائی امیر مولانا قاسم شاہ نے کہا ہے کہ انشا اللہ یہ مقابلے طلبہ کے تقریری استعداد میں بے پناہ اضافے اور فائدے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہے ۔ مقابلے کا موضوع اصلاح معاشرہ میں نوجوانوں کا کردار۔ تقریب جماعت اشاعت التوحید والسن باجوڑ کے امیر شیخ القرآن مولانا عبدالجبار کے زیر صدارت منعقد ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.