باجوڑ ، شینگس پہاڑ پر اشجار کی کٹائی پر خونریز لڑائی کے اقوام کے مابین صلح۔ تھانہ اتمان خیل ایس ایچ اوسہیل سالار اور ایڈیشنل ایس ایچ اوخانزیب کی کاوشوں کی بدولت مخالف اقوام اپس میں بغل گیر۔قوم شیخان ،عمر خیل اور سرن خیل کے کیجانب لڑائی و تنازعہ کا مصالحت کے ذریعے حل مثبت پیش رفت ہے جسکا میں متمنی ہوایس ایچ اوتھانہ اتمان خیل سہیل سالار۔تحصیل اتمان خیل میں شینگس پہاڑ پر اشجار کی کٹائی پر اقوام کے مابین سخت تصادم کا اندیشہ تھا جس میں فریق اول میں سے قوم عمر خیل نے پہاڑ پر چڑھائی کردی تھی اور درختوں کا کاٹا جا رہا تھا فریق دوئم نے لشکر کشی کی سعی کی جس سے صورتحال خونریز لڑائی کا سسب بننے جارہا تھا۔ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن اتمان خیل سہیل سالار اور ایڈیشنل ایس ایچ او خانزیب ہمراہ پولیس نفری نے فورا موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور دونوں فریقین کو تھانہ بلا کر جس میں علاقہ عمائدین نے بھی کلیدی کردار ادا کیا اور بلااخر فریقین اپس میں بغلگیر ہوگئے اس موقع سہیل سالار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں صلح کروانے کا حکم بھی ارشاد فرمایا ہے جسکا ترجمہ ہے ا ور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان میں صلح کرائوایس ایچ او سہیل سلار نے کہا کہ اگر اسی طرح کوئی بھی مسئلہ درپیش اتا ہے تو اسکا حل مصالحت کیساتھ نکالنا چاہئے نہ کہ لڑائی سے اسے مزید طوالت دیجائی۔