باجوڑ ۔قانون کیخلاف ورزی کے مرتکب افراد میں زیادہ تر بچے شام ہوتے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق کی خصوصی ہدایت پر باجوڑ بھر میں پولیس کے خصوصی سکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔ کم عمر ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں اور اپنے بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں۔ کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو کہ باجوڑ کے داخلی و خارجی اور مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کررہے ہیں۔