جہیز فنڈ کی رقم 30 ہزار سے بڑھاکر 1 لاکھ تک کردیا۔ صوبائی وزیر انورزیب خان

0

باجوڑ کیلئے وزیر زکوٰۃ انورزیب خان کے جانب سے جہیز فنڈ کی رقم 30 ہزار سے بڑھاکر 1 لاکھ تک بڑھانے کا اعلان ، مستحق افراد کی تعداد 2800 سے بڑھا کر 14000 کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین مولانا قاسم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر انورزیب کان کے ساتھ ملاقات میں یہ دو مسئلے زیر بحث لائے گئے ، جس پر صوبائی وزیر نے جہیز کی رقم 30 ہزار سے بڑھاکر 1 لاکھ کردی جبکہ جہیز پروگرام کیلئے ہم نے جو ڈیٹا جمع کیا تھا اس میں تعداد 14000 تھی جبکہ صرف 2800 خواتین کو یہ رقم ملنی تھی۔ جس پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے 14 ہزار مستحق خواتین کو یہ رقم دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اس میں مزید بھی اضافہ کروں ۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین مولانا قاسم شاہ نے صوبائی وزیر زکوٰۃ انورزیب خان کا شکریہ ادا کیا اور اسے باجوڑ کے غریب عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.