انتظامیہ علاقہ ارنگ کے مکینوں کے ساتھ کیی گئی وعدوں کو جلد از جلدپورا کریں۔ ظہوراحمد اتمانخیل

0

پچھلی سال جنوری اور پھر دسمبر میں ہمارے احتجاج کے بعد ہمارے ساتھ وعدوں کو کیوں پورا  نہیں کی جاتی، ممبر مرکزی کونسل عوامی نیشنل پارٹی

تحصیل اتمانخیل کے علاقہ ارنگ کے روڈ اور بجلی کے عدم دستیابی کی وجہ سے ہم نے احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ مذکرات کرکے یقین دہائی کرائی تھی کہ ہم مذکورہ بالا مسائل کو حل کریں گے لیکن تاحال انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندہ گان خاموش ہیں ، ایک بار پھر میں ان کو یاد دلا رہاہوں کہ مذکورہ مسائل کو جلد ازجلد حال کریں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گی جس کی تمام تر ذمہ داری پھر انتظامیہ پر ہوگی ، ان خیالات کا اظہار ظہوراحمد اتمانخیل ممبر مرکزی کونسل عوامی نیشنل پارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ باربار احتجاج کے باوجود منتخب نمائندے اتمانخیل کے علاقے کو نظر انداز کررہے ہیں ، جواس علاقے کے ساتھ  سراسر ظلم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.