بدھ کے دن عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی ہدایت اللہ خان اور سابق گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے باجوڑ ناوگئی آکر غم زدہ خاندان سے تعزیت کااظہار کیااور مرحوم کے ایصال ثوا ب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے ناواگئی میں سابق سینیٹر عبد القیوم خان کے فاتحہ خوانی کے بعد اے این پی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن شیخ جہانزادہ کے گھر میں پارٹی کے ضلعی مشران سے ملاقات کی اور پارٹی مشران نے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقعہ پر اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل خان، جنرل سیکٹری نثار باز، مرکزی کونسل ممبر عطاء اللہ خان لالا، ڈپٹی جی ایس سید صدیق اکبر،مولنا خانزیب، لالی شاہ پختونیار،لوئی ماموند جی ایس حاجی عبد الباقی، خار تحصیل انفارمیشن سیکٹری خضر حیات، الطاف خان،تحصیل سلارزو صدر شاہ خالد، تحصیل نواگئی صدر صاحبزادہ ملنگ جان، سینئر ساتھی نجیب جان، اور پی ایس ایف خار کالج صدر عباس خلیجی اور دیگر کارکنان موجود تھے۔