انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ مولانا ضیاء اللہ جان

0

جمعیت علمائے تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان حقانی نے کہا ہے کہ معاشی تنگدستی ،اور بے رحم انسانی سمگلروں نے ایک اور نوجوان کو موت کے آغوش میں سلادیا۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ھم اس بے رحم ایجنٹوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔اخر کب تک ہماری حکومت ان ظالم انسانی سمگلروں پر چشم پوشی کرتے رہیں گے،جو ہمارے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یورپی ممالک کے سبز باغ دکھا کر موت کے آغوش میں سلادیتے ہے۔باجوڑ کے درجنوں نوجوان اس ظالم انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ان ظالم انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.